بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
1۔ (اے رسول) پڑھیے! اپنے رب کے نام سے جس نے خلق کیا۔
2۔ اس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا۔
3۔ پڑھیے! اور آپ کا رب بڑا کریم ہے۔
4۔ جس نے قلم کے ذریعے سے تعلیم دی۔
5۔ اس نے انسان کو وہ علم سکھایا جسے وہ نہیں جانتا تھا۔
6۔ ہرگز نہیں! انسان تو یقینا سر کشی کرتا ہے۔
7۔ اس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز خیال کرتا ہے۔
8۔ یقینا آپ کے رب کی طرف ہی پلٹنا ہے۔
9۔ کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا ہے جو روکتا ہے،
10۔ ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھتا ہے ؟