بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
1۔ کیا ہم نے آپ کے لیے آپ کا سینہ کشادہ نہیں کیا؟
2۔ اور ہم نے آپ سے آپ کا بوجھ نہیں اتارا
3۔ جس نے آپ کی کمر توڑ رکھی تھی؟
4۔ اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا ذکر بلند کر دیا۔
5۔ البتہ مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔
6۔ یقینا مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔
7۔ لہٰذا جب آپ فارغ ہو جائیں تو نصب کریں،
8۔ اور اپنے رب کی طرف راغب ہو جائیں۔