بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
1۔ قسم ہے روز روشن کی،
2۔ اور رات کی جب (اس کی تاریکی) چھا جائے،
3۔ آپ کے رب نے آپ کو نہیں چھوڑا اور نہ ہی وہ ناراض ہوا،
4۔ اور آخرت آپ کے لیے دنیا سے کہیں بہتر ہے۔
5۔ اور عنقریب آپ کا رب آپ کو اتنا عطا فرمائے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے۔
6۔ کیا اس نے آپ کو یتیم نہیں پایا پھر پناہ دی؟
7۔ اور اس نے آپ کو گمنام پایا تو راستہ دکھایا،
8۔ اور آپ کو تنگ دست پایا تو مالدار کر دیا۔
9۔ لہٰذا آپ یتیم کی توہین نہ کریں،
10۔ اور سائل کو جھڑکی نہ دیں،