(سورۃ ٱللَّيْل (مکی، آیات 21

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ


بنام خدائے رحمن رحیم


1وَ الَّیۡلِ اِذَا یَغۡشٰی ۙ 515

1۔ قسم ہے رات کی جب (دن پر) چھا جائے،



1وَ النَّہَارِ اِذَا تَجَلّٰی ۙ 525

2۔ اور دن کی جب وہ چمک اٹھے،



1وَ مَا خَلَقَ الذَّکَرَ وَ الۡاُنۡثٰۤی ۙ 535

3۔ اور اس کی جس نے نر اور مادہ پیدا کیا،



1اِنَّ سَعۡیَکُمۡ لَشَتّٰی ؕ 545

4۔ تمہاری کوشش یقینا مختلف ہے۔



1فَاَمَّا مَنۡ اَعۡطٰی وَ اتَّقٰی ۙ 555

5۔ پس جس نے (راہ خدا میں) مال دیا اور تقویٰ اختیار کیا،



1وَ صَدَّقَ بِالۡحُسۡنٰی ۙ 565

6۔ اور اچھی بات کی تصدیق کی۔



1فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلۡیُسۡرٰی ؕ 575

7۔ پس ہم اسے جلد ہی آسانی کے اسباب فراہم کریں گے۔



1وَ اَمَّا مَنۡۢ بَخِلَ وَ اسۡتَغۡنٰی ۙ 585

8۔ اور جس نے بخل کیا اور (اللہ سے) بے نیازی برتی،



1وَ کَذَّبَ بِالۡحُسۡنٰی ۙ 595

9۔ اور اچھی بات کو جھٹلایا،



1فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلۡعُسۡرٰی ؕ 5105

10۔ پس ہم اسے جلد ہی مشکلات کا سامان فراہم کریں گے۔