بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
1۔قسم ہے سورج اور اس کی روشنی کی،
2۔ اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آتا ہے،
3۔ اور دن کی جب وہ آفتاب کو روشن کر دے،
4۔ اور رات کی جب وہ اسے چھپا لے،
5۔ اور آسمان کی اور اس کی جس نے اسے بنایا،
6۔ اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے بچھایا،
7۔ اور نفس کی اور اس کی جس نے اسے معتدل کیا،
8۔ پھر اس نفس کو اس کی بدکاری اور اس سے بچنے کی سمجھ دی،
9۔ بتحقیق جس نے اسے پاک رکھا کامیاب ہوا،
10۔ اور جس نے اسے آلودہ کیا نامراد ہوا،