بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
1۔ میں قسم کھاتا ہوں اس شہر (مکہ) کی،
2۔ جب اس شہر میں آپ کا قیام ہے،
3۔ اور قسم کھاتا ہوں باپ اور اولاد کی،
4۔ بتحقیق ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے۔
5۔ کیا وہ یہ خیال کرتا ہے کہ اس پر کسی کو اختیار حاصل نہیں ہے؟
6۔ کہتا ہے: میں نے بہت سا مال برباد کیا۔
7۔ کیا وہ یہ خیال کرتا ہے کہ کسی نے اس کو نہیں دیکھا؟
8۔ کیا ہم نے اس کے لیے نہیں بنائیں دو آنکھیں؟
9۔ اور ایک زبان اور دو ہونٹ؟
10۔ اور ہم نے دونوں راستے (خیر و شر) اسے دکھائے،