بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
1۔ قسم ہے فجر کی،
2۔ اور دس راتوں کی،
3۔ اور جفت اور طاق کی،
4۔ اور رات کی جب جانے لگے۔
5۔ یقینا اس میں صاحب عقل کے لیے قسم ہے۔
6۔ کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے قوم عاد کے ساتھ کیا کیا؟
7۔ ستونوں والے ارم کے ساتھ،
8۔ جس کی نظیر کسی ملک میں نہیں بنائی گئی،
9۔ اور قوم ثمود کے ساتھ جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں،
10۔ اور میخوں والے فرعون کے ساتھ،