بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
1۔ (اے نبی) اپنے رب اعلیٰ کے نام کی تسبیح کرو
2۔ جس نے پیدا کیا اور توازن قائم کیا،
3۔ اور جس نے تقدیر بنائی پھر راہ دکھائی۔
4۔ اور جس نے چارہ اگایا،
5۔ پھر (کچھ دیر بعد) اسے سیاہ خاشاک کر دیا،
6۔ (عنقریب) ہم آپ کو پڑھائیں گے پھر آپ نہیں بھولیں گے،
7۔ مگر جو اللہ چاہے، وہ ظاہر اور پوشیدہ باتوں کو یقینا جانتاہے۔
8۔ اور ہم آپ کے لیے آسان طریقہ فراہم کریں گے۔
9۔ پس جہاں نصیحت مفید ہو نصیحت کرتے رہو۔
10۔ جو شخص خوف رکھتا ہے وہ جلد نصیحت قبول کرتا ہے۔