بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
1۔ قسم ہے برجوں والے آسمان کی،
2۔ اور اس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے،
3۔ اور حاضر ہونے والے کی اور اس (دن) کی جس میں حاضری ہو،
4۔ خندقوں والے ہلاک کر دیے گئے۔
5۔ وہ آگ تھی جو ایندھن والی ہے،
6۔ جب وہ اس (کے کنارے) پر بیٹھے تھے،
7۔ اور وہ مومنین کے ساتھ روا رکھے گئے اپنے سلوک کا مشاہدہ کر رہے تھے۔
8۔ اور ان (ایمان والوں) سے وہ صرف اس وجہ سے دشمنی رکھتے تھے کہ وہ اس اللہ پر ایمان رکھتے تھے جو بڑا غالب آنے والا، قابل ستائش ہے۔
9۔ وہی جس کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے۔
10۔ جن لوگوں نے مومنین اور مومنات کو اذیت دی پھر توبہ نہیں کی ان کے لیے یقینا جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلنے کا عذاب ہے۔