بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
1۔جب آسمان پھٹ جائے گا،
2۔ اور اپنے رب کے حکم کی تعمیل کرے گا جو اس کا حقدار ہے۔
3۔ اور جب زمین پھیلا دی جائے گی۔
4۔ اور جو کچھ اس کے اندر ہے اسے اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی۔
5۔ اور اپنے رب کے حکم کی تعمیل کرے گی جو اس کے لیے سزاوار ہے۔
6۔ اے انسان! تو مشقت اٹھا کر اپنے رب کی طرف جانے والا ہے، پھر اس سے ملنے والا ہے۔
7۔ پس جس کا نامہ اعمال اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا،
8۔ اس سے عنقریب ہلکا حساب لیا جائے گا۔
9۔ اور وہ اپنے گھر والوں کی طرف خوشی سے پلٹے گا۔
10۔ اور جس کا نامہ اعمال اس کی پشت کے پیچھے سے دیا جائے گا،