(سورۃ ٱلْمُطَفِّفِين (مکی، آیات 36

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ


بنام خدائے رحمن رحیم


1وَیۡلٌ لِّلۡمُطَفِّفِیۡنَ ۙ 515

1۔ ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لیے ہلاکت ہے۔



1الَّذِیۡنَ اِذَا اکۡتَالُوۡا عَلَی النَّاسِ یَسۡتَوۡفُوۡنَ ۫ۖ 525

2۔ جب لوگوں سے لیتے ہیں تو پورا تولتے ہیں،



1وَ اِذَا کَالُوۡہُمۡ اَوۡ وَّزَنُوۡہُمۡ یُخۡسِرُوۡنَ ؕ 535

3۔ اور جب انہیں ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کم کر دیتے ہیں۔



1اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓئِکَ اَنَّہُمۡ مَّبۡعُوۡثُوۡنَ ۙ 545

4۔ کیا یہ لوگ نہیں سوچتے کہ وہ اٹھائے جائیں گے،



1لِیَوۡمٍ عَظِیۡمٍ ۙ 555

5۔ ایک بڑے دن کے لیے؟



1یَّوۡمَ یَقُوۡمُ النَّاسُ لِرَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ؕ 565

6۔ اس دن تمام انسان رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے۔



1کَلَّاۤ اِنَّ کِتٰبَ الۡفُجَّارِ لَفِیۡ سِجِّیۡنٍ ؕ 575

7۔ ہرگز نہیں! بدکاروں کا نامہ اعمال سجین میں ہے۔



1وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا سِجِّیۡنٌ ؕ 585

8۔ اور آپ کو کس چیز نے بتایا سجین کیا ہے ؟



1کِتٰبٌ مَّرۡقُوۡمٌ ؕ 595

9۔ یہ ایک لکھی ہوئی کتاب ہے۔



1وَیۡلٌ یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ۙ 5105

10۔ اس روز تکذیب کرنے والوں کے لیے ہلاکت ہے