(سورۃ ٱلْإِنْفِطَار (مکی، آیات 19

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ


بنام خدائے رحمن رحیم


1اِذَا السَّمَآءُ انۡفَطَرَتۡ ۙ 515

1۔ جب آسمان شگافتہ ہو جائے گا۔



1وَ اِذَا الۡکَوَاکِبُ انۡتَثَرَتۡ ۙ 525

2۔ اور جب ستارے بکھر جائیں گے۔



1وَ اِذَا الۡبِحَارُ فُجِّرَتۡ ۙ 535

3۔ اور جب سمندروں میں پھوٹ ڈالی جائے گی۔



1وَ اِذَا الۡقُبُوۡرُ بُعۡثِرَتۡ ۙ 545

4۔ اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی۔



1عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ وَ اَخَّرَتۡ ؕ 555

5۔ اس وقت انسان کو معلوم ہو جائے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا۔



1یٰۤاَیُّہَا الۡاِنۡسَانُ مَا غَرَّکَ بِرَبِّکَ الۡکَرِیۡمِ ۙ 565

6۔ اے انسان! تجھے کس چیز نے اپنے کریم رب کے بارے میں دھوکے میں رکھا؟



1الَّذِیۡ خَلَقَکَ فَسَوّٰىکَ فَعَدَلَکَ ۙ 575

7۔ جس نے تجھے پیدا کیا پھر تجھے راست بنایا پھر تجھے معتدل بنایا۔



1فِیۡۤ اَیِّ صُوۡرَۃٍ مَّا شَآءَ رَکَّبَکَ ؕ 585

8۔ اور جس شکل میں چاہا تجھے جوڑ دیا ۔



1کَلَّا بَلۡ تُکَذِّبُوۡنَ بِالدِّیۡنِ ۙ 595

9۔ ہرگز نہیں! بلکہ تم (روز) جزا کو جھٹلاتے ہو۔



1وَ اِنَّ عَلَیۡکُمۡ لَحٰفِظِیۡنَ ۙ 5105

10۔ جب کہ تم پر نگران مقرر ہیں،