بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
1۔ جب سورج لپیٹ دیا جائے گا،
2۔ اور جب ستارے بے نور ہو جائیں گے،
3۔ اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے،
4۔ اور جب حاملہ اونٹنیاں ـ(اپنے حال پر) چھوڑدی جائیں گی،
5۔ اور جب وحشی جانور اکھٹے کر دیے جائیں گے،
6۔ اور جب سمندروں کو جوش میں لایا جائے گا،
7۔ اور جب جانیں ( جسموں سے) جوڑ دی جائیں گی،
8۔ اور جب زندہ درگور لڑکی سے پوچھا جائے گا
9۔ کہ وہ کس گناہ میں ماری گئی ؟
10۔ اور جب اعمال نامے کھول دیے جائیں گے،