بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
1۔ اس نے ترشروئی اختیار کی اور منہ پھیر لیا،
2۔ ایک نابینا کے اس کے پاس آنے پر۔
3۔ اور آپ کو کونسی چیز بتائے گی شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا۔
4۔ یا نصیحت سنتا اور نصیحت اسے فائدہ دیتی۔
5۔ اور جو (اپنے آپ کو حق سے) بے نیاز سمجھتا ہے،
6۔ سو آپ اس پر توجہ دے رہے ہیں۔
7۔ اور اگر وہ پاکیزگی اختیار نہ بھی کرے تو آپ پر کوئی ذمہ داری نہیں۔
8۔ اور لیکن جو آپ کے پاس دوڑتا ہوا آیا،
9۔ اور وہ خوف (خدا) بھی رکھتا تھا،
10۔ اس سے تو آپ بے رخی کرتے ہیں۔