بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
1۔ قسم ہے ان (فرشتوں ) کی جو گھس کر کھینچ لیتے ہیں۔
2۔ اور آسانی سے نکال لیتے ہیں۔
3۔ اور تیزی سے لپکتے ہیں۔
4۔ پھر (حکم کی بجا آوری میں) خود سبقت لے جاتے ہیں۔
5۔ پھر امر کی تدبیر کرنے والے ہیں۔
6۔ اس روز کانپنے والی کانپے گی۔
7۔ اس کے پیچھے دوسرا (لرزہ) آئے گا۔
8۔کچھ دل اس دن مضطرب ہوں گے۔
9۔ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی۔
10۔ کہتے ہوں گے: کیا ہم ابتدا کی طرف پھر واپس لائے جائیں گے؟