(سورۃ ٱلْقَلَم (مکی، آیات 52

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ


بنام خدائے رحمن رحیم


1نٓ وَ الۡقَلَمِ وَ مَا یَسۡطُرُوۡنَ ۙ 515

1۔ نون، قسم ہے قلم کی اور اس کی جسے (لکھنے والے) لکھتے ہیں۔



1مَاۤ اَنۡتَ بِنِعۡمَۃِ رَبِّکَ بِمَجۡنُوۡنٍ ۚ 525

2۔ آپ اپنے رب کے فضل سے دیوانے نہیں ہیں۔



1وَ اِنَّ لَکَ لَاَجۡرًا غَیۡرَ مَمۡنُوۡنٍ ۚ 535

3۔ اور یقینا آپ کے لیے بے انتہا اجر ہے۔



1وَ اِنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیۡمٍ 545

4۔ اور بے شک آپ اخلاق کے عظیم مرتبے پر فائز ہیں۔



1فَسَتُبۡصِرُ وَ یُبۡصِرُوۡنَ ۙ 555

5۔ پس عنقریب آپ دیکھ لیں گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے ،



1بِاَىیِّکُمُ الۡمَفۡتُوۡنُ 565

6۔ کہ تم میں سے کسے جنون عارض ہے۔



1اِنَّ رَبَّکَ ہُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِیۡلِہٖ ۪ وَ ہُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُہۡتَدِیۡنَ 575

7۔ آپ کا رب یقینا انہیں خوب جانتا ہے جو راہ خدا سے بھٹکے ہوئے ہیں اور وہ ہدایت پانے والوں کو بھی خوب جانتا ہے۔



1فَلَا تُطِعِ الۡمُکَذِّبِیۡنَ 585

8۔ لہٰذا آپ تکذیب کرنے والوں کی بات نہ مانیں۔



1وَدُّوۡا لَوۡ تُدۡہِنُ فَیُدۡہِنُوۡنَ 595

9۔ وہ چاہتے ہیں اگر آپ ڈھیلے پڑ جائیں تو وہ بھی ڈھیلے پڑ جائیں ۔



1وَ لَا تُطِعۡ کُلَّ حَلَّافٍ مَّہِیۡنٍ ۙ 5105

10۔ اور آپ کسی بھی زیادہ قسمیں کھانے والے، بے وقار شخص کے کہنے میں نہ آئیں۔