بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
1۔ جب ہونے والا واقعہ ہو چکے گا۔
2۔ تو اس کے وقوع کو جھٹلانے والا کوئی نہ ہو گا۔
3۔ وہ تہ و بالا کرنے والا (واقعہ) ہو گا۔
4۔ جب زمین پوری طرح ہلا دی جائے گی،
5۔ اور پہاڑ ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے،
6۔ تو یہ منتشر غبار بن کر رہ جائیں گے،
7۔ اور تم تین گروہوں میں بٹ جاؤ گے۔
8۔ رہے داہنے ہاتھ والے تو داہنے ہاتھ والوں کا کیا کہنا۔
9۔ اور رہے بائیں ہاتھ والے تو بائیں ہاتھ والوں کا کیا پوچھنا۔
10۔ اور سبقت لے جانے والے تو آگے بڑھنے والے ہی ہیں۔