(سورۃ ٱلرَّحْمَٰن (مدنی، آیات 78

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ


بنام خدائے رحمن رحیم


1اَلرَّحۡمٰنُ ۙ 515

1۔ رحمن نے،



1عَلَّمَ الۡقُرۡاٰنَ ؕ 525

2۔ قرآن سکھایا ۔



1خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ ۙ 535

3۔ اسی نے انسان کو پیدا کیا۔



1عَلَّمَہُ الۡبَیَانَ 545

4۔ اسی نے انسان کو بولنا سکھایا ۔



1اَلشَّمۡسُ وَ الۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٍ ۪ 555

5۔ سورج اور چاند (مقررہ) حساب کے تحت ہیں۔



1وَّ النَّجۡمُ وَ الشَّجَرُ یَسۡجُدٰنِ 565

6۔ اور ستارے اور درخت سجدہ کرتے ہیں۔



1وَ السَّمَآءَ رَفَعَہَا وَ وَضَعَ الۡمِیۡزَانَ ۙ 575

7۔ اور اسی نے اس آسمان کو بلند کیا اور ترازو قائم کی۔



1اَلَّا تَطۡغَوۡا فِی الۡمِیۡزَانِ 585

8۔ تاکہ تم ترازو (کے ساتھ تولنے) میں تجاوز نہ کرو۔



1وَ اَقِیۡمُوا الۡوَزۡنَ بِالۡقِسۡطِ وَ لَا تُخۡسِرُوا الۡمِیۡزَانَ 595

9۔ اور انصاف کے ساتھ وزن کو درست رکھو اور تول میں کمی نہ کرو۔



1وَ الۡاَرۡضَ وَضَعَہَا لِلۡاَنَامِ ۙ 5105

10۔ اور اسی نے مخلوقات کے لیے اس زمین کو بنایا ہے ۔