بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
1۔ قسم ہے ستارے کی جب وہ غروب کرے۔
2۔ تمہارا رفیق نہ گمراہ ہوا ہے اور نہ بہکا ہے۔
3۔ وہ خواہش سے نہیں بولتا۔
4۔ یہ تو صرف وحی ہوتی ہے جو (اس پر) نازل کی جاتی ہے۔
5۔ شدید قوت والے نے انہیں تعلیم دی ہے
6۔ جو صاحب قوت پھر (اپنی شکل میں) سیدھا کھڑا ہوا۔
7۔ اور جب وہ بلند ترین افق پر تھے ۔
8۔ پھر وہ قریب آئے پھر مزید قریب آئے،
9۔ یہاں تک کہ دو کمانوں کے برابر یا اس سے کم (فاصلہ) رہ گیا۔
10۔ پھر اللہ نے اپنے بندے پر جو وحی بھیجنا تھی وہ وحی بھیجی۔