بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
1۔ قسم ہے طور کی،
2۔ اور لکھی ہوئی کتاب کی،
3۔ ایک کشادہ ورق میں،
4۔ اور بیت معمور (آباد گھر) کی،
5۔ اور بلند چھت کی،
6۔ اور موجزن سمندر کی،
7۔ آپ کے رب کا عذاب ضرور واقع ہونے والا ہے،
8۔ اسے ٹالنے والا کوئی نہیں ہے۔
9۔ اس روز آسمان بری طرح تھرتھرائے گا،
10۔ اور پہاڑ پوری طرح چلنے لگیں گے۔