بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
1۔ قسم ہے بکھیر کر اڑانے والی (ہواؤں) کی
2۔ پھر بوجھ اٹھانے والے (بادلوں) کی،
3۔ پھر سبک رفتاری سے چلنے والی (کشتیوں) کی،
4۔ پھر امور کو تقسیم کرنے والے فرشتوں کی
5۔ جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ یقینا سچ ہے۔
6۔ اور جزا (کا دن) ضرور واقع ہو گا۔
7۔ قسم ہے راہوں والے آسمان کی،
8۔ تم لوگ یقینا متضاد باتوں میں پڑے ہوئے ہو۔
9۔ اس (قرآن) سے وہی برگشتہ ہوتا ہے جسے برگشتہ کیا گیا ہو۔
10۔بے بنیاد باتیں کرنے والے مارے جائیں