(سورۃ ٱلصَّافَّات (مکی، آیات 182

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ


بنام خدائے رحمن رحیم


1وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّا ۙ 515

1۔ قسم ہے پوری طرح صف باندھنے والوں کی،



1فَالزّٰجِرٰتِ زَجۡرًا ۙ 525

2۔ پھر بطور کامل جھڑکی دینے والوں کی،



1فَالتّٰلِیٰتِ ذِکۡرًا ۙ 535

3۔ پھر ذکر کی تلاوت کرنے والوں کی،



1اِنَّ اِلٰـہَکُمۡ لَوَاحِدٌ ؕ 545

4۔ یقینا تمہارا معبود ایک ہی ہے۔



1رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا بَیۡنَہُمَا وَ رَبُّ الۡمَشَارِقِ ؕ 555

5۔ جو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب اور مشرقوں کا رب ہے۔



1اِنَّا زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنۡیَا بِزِیۡنَۃِۣ الۡکَوَاکِبِ ۙ 565

6۔ ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے مزین کیا،



1وَ حِفۡظًا مِّنۡ کُلِّ شَیۡطٰنٍ مَّارِدٍ ۚ 575

7۔ اور ہر سرکش شیطان سے بچاؤ کا ذریعہ بھی،



1لَا یَسَّمَّعُوۡنَ اِلَی الۡمَلَاِ الۡاَعۡلٰی وَ یُقۡذَفُوۡنَ مِنۡ کُلِّ جَانِبٍ ٭ۖ 585

8۔ کہ وہ عالم بالا کی طرف کان نہ لگا سکیں اور ہر طرف سے ان پر (انگارے) پھینکے جاتے ہیں۔



1دُحُوۡرًا وَّ لَہُمۡ عَذَابٌ وَّاصِبٌ ۙ 595

9۔ دھتکارے جاتے ہیں اور ان پر دائمی عذاب ہے ۔



1اِلَّا مَنۡ خَطِفَ الۡخَطۡفَۃَ فَاَتۡبَعَہٗ شِہَابٌ ثَاقِبٌ 5105

10۔ مگر ان میں سے جو کسی بات کو اچک لے تو ایک تیز شعلہ اس کا پیچھا کرتا ہے۔