(سورۃ ٱلْمَسَد (مکی، آیات 5

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ


بنام خدائے رحمن رحیم


1تَبَّتۡ یَدَاۤ اَبِیۡ لَہَبٍ وَّ تَبَّ ؕ 515

1۔ ہلاکت میں جائیں ابولہب کے دونوں ہاتھ اور وہ تباہ ہو جائے۔



1مَاۤ اَغۡنٰی عَنۡہُ مَالُہٗ وَ مَا کَسَبَ ؕ 525

2۔ نہ اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی۔



1سَیَصۡلٰی نَارًا ذَاتَ لَہَبٍ ۚۖ 535

3۔ وہ عنقریب بھڑکتی آگ میں جھلسے گا۔



1وَّ امۡرَاَتُہٗ ؕ حَمَّالَۃَ الۡحَطَبِ ۚ 545

4۔ اور اس کی بیوی بھی، ایندھن اٹھائے پھرنے والی۔



1فِیۡ جِیۡدِہَا حَبۡلٌ مِّنۡ مَّسَدٍ 555

5۔ اس کی گردن میں بٹی ہوئی رسی ہے۔