بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
1۔ کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جو جزا و سزا کو جھٹلاتا ہے؟
2۔ یہ وہی ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے
3۔ اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا۔
4۔ پس ایسے نمازیوں کے لیے ہلاکت ہے
5۔ جو اپنی نماز سے غافل رہتے ہیں۔
6۔ جو ریاکاری کرتے ہیں۔
7۔ اور (ضرورت مندوں کو) معمولی چیزیں بھی دینے سے گریز کرتے ہیں۔