(سورۃ ٱلْهُمَزَة (مکی، آیات 9

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ


بنام خدائے رحمن رحیم


1وَیۡلٌ لِّکُلِّ ہُمَزَۃٍ لُّمَزَۃِۣ ۙ 515

1۔ ہر طعنہ دینے والے عیب گو کے لیے ہلاکت ہے۔



1الَّذِیۡ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَہٗ ۙ 525

2۔ جو مال جمع کرتا ہے اور اسے گنتا رہتا ہے



1یَحۡسَبُ اَنَّ مَالَہٗۤ اَخۡلَدَہٗ ۚ 535

3۔ جو سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے ہمیشہ کی زندگی دے گا۔



1کَلَّا لَیُنۡۢبَذَنَّ فِی الۡحُطَمَۃِ ۫ۖ 545

4۔ ہرگز نہیں! وہ چکنا چور کر دینے والی آگ میں ضرور پھینک دیا جائے گا۔



1وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا الۡحُطَمَۃُ ؕ 555

5۔ اور آپ کو کس چیز نے بتایا وہ چکنا چور کر دینے والی آگ کیا ہے؟



1نَارُ اللّٰہِ الۡمُوۡقَدَۃُ ۙ 565

6۔ وہ اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے،



1الَّتِیۡ تَطَّلِعُ عَلَی الۡاَفۡـِٕدَۃِ ؕ 575

7۔ جو دلوں تک پہنچ جائے گی۔



1اِنَّہَا عَلَیۡہِمۡ مُّؤۡصَدَۃٌ ۙ 585

8۔ بلا شبہ وہ ان پر محیط ہو گی،



1فِیۡ عَمَدٍ مُّمَدَّدَۃٍ 595

9۔ لمبے لمبے ستونوں میں۔