بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
1۔ ایک دوسرے پر فخر نے تمہیں غافل کر دیا ہے،
2۔ یہاں تک کہ تم قبروں کے پاس تک جا پہنچے ہو۔
3۔ ہرگز نہیں! تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا۔
4۔ پھر ہرگز نہیں ! تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا۔
5۔ ہرگز نہیں! کاش تم یقینی علم رکھتے،
6۔ تو تم ضرور جہنم کو دیکھ لیتے۔
7۔ پھر اسے یقین کی آنکھوں سے دیکھ لیتے،
8۔ پھر اس روز تم سے نعمت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔