بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
1۔ قسم ہے ان (گھوڑوں) کی جو ہانپتے ہوئے دوڑتے ہیں،
2۔ پھر (اپنی) ٹھوکروں سے چنگاریاں اڑاتے ہیں،
3۔ پھر صبح سویرے دھاوا بولتے ہیں،
4۔ پھر اس سے غبار اڑاتے ہیں،
5۔ پھر انبوہ (لشکر) میں گھس جاتے ہیں،
6۔ یقینا انسان اپنے رب کا ناشکرا ہے۔
7۔اور وہ خود اس پر گواہ ہے۔
8۔ اور وہ مال کی محبت میں سخت ہے۔
9۔ کیا اسے (وہ وقت) معلوم نہیں جب اٹھائے جائیں گے وہ جو قبروں میں ہیں؟
10۔ اور جو کچھ دلوں میں ہے اسے ظاہر کر دیا جائے گا؟